نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نےکہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نےصوبے میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں زندہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت360 روپے ہو گئی ہے، گوشت برائلر مرغی کی قیمت 530 روپے فی کلو سے کم ہو کر 495 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈوں کی قیمت 290 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے اسی طرح سبزیوں کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان نے کوئٹہ انتظامہ کی کارکردگی کو تسلی بخش کردار دیتے ہوئے انتظامہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں تاجر برادری کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے جبکہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے،عوام کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے جا مہنگائی کرنے والے کسی ریاعت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے انفارمیشن ٹائم کے قیام کا بھی اعلان کیا جس میں عوام کو حکومتی اقدامات پر آگاہی فراہم کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















