Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سب سے پہلا نعرہ ہمارا امن کا ہے کیونکہ امن سے ترقی آتی ہے ،پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سب سے پہلا نعرہ ہمارا امن کا ہے کیونکہ امن سے ترقی آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویزخٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا حال دیکھ لو، آج ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہم نے کبھی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی ہم نے بے ایمانی کی، میں نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ کیوں کہ انھوں نے روایتی سیاست شروع کی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ان کرپٹ سیاست دانوں نے 75 سالوں سے ملک کو لوٹا ہے، ہم نے پارٹی اس لئے بنائی کہ ان سیاست دانوں کا احتساب کریں۔ میں کسی سے نہیں ڈرتا کبھی چوری نہیں کی اور یہ نظام اگر کرپٹ حکمرانوں نے چلانا ہے تو سو سال میں یہ نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست جہاد ہے ،سیاست میں تبدیلی لائیں گے ، آج ہم سے ملائشیاء اور افغانستان بھی آگے ہے۔ میں پی ٹی آئی میں نیا پاکستان بنانے کی وجہ سے شامل ہوا، تحریک انصاف کے ایم این ایز کی ایک ٹکے کی عزت نہیں تھی خان کے سامنے نہیں آتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں اس لئے نہیں آیا کہ جو وعدہ کروں وہ  پورا نہ کر سکوں ،2013 میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو امن خراب تھا بہادر فوج نے امن کا قیام ممکن بنایا۔

پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلا نعرہ ہمارا امن کا ہے کیونکہ امن سے ترقی آتی ہے ، بی آر ٹی کی مخالفت تحریک انصاف کے چیئر مین کرتے تھے اسد عمر اور عاطف خان کو پتہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں یہ میرے اور محمود خان کا کام ہے، پشاور کو پھولوں کا شہر کہتے تھے لیکن پشاور میں ایک جگہ پھول نہیں تھا ہم نے کام کیا، چیئر مین کو کہتا تھا کہ غرور مت کرو اکیلے رہ جاؤ گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں