وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک تبسم الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک تبسم الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ شہید سپاہی نعیم اختر ، شہید سپاہی عبدالحمید اور سپاہی فرمان علی کی بھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 36 سالہ شہید لانس نائیک تبسم الحق کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھرتی کے چاروں بہادر بیٹوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جبکہ شہداء کو نماز جنازہ کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں حاضر سروس سینئر فوجی افسروں، اہلخانہ و عزیزواقارب نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کومضبوط کرتی ہیں، دہشتگردی کی لعنت کا ہر قیمت پر خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















