پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے غزہ کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کامطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور قائد ایوان سینٹ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ پچھلے 10دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہیں،اسرائیلی افواج کے غزہ کے محاصرے سے اشیاء خورونوش، تیل، بجلی اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔
اپنے خط میں قائد ایوان سنیٹر اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فلفور بلایا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی مجھ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے سے متعلق مجھ سے درخواست کی ہے۔
فلسطین اسرائیل جنگ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 1500 سے زائد بچوں سمیت 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1524 بچوں سمیت 4137 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اور ایک چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔
منگل کی شب غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا تھاجس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















