مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب ہم پاکستان کو منزل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے جب ہمارے قائد نواز شریف وطن واپس لوٹے، آج انشااللہ پاکستان ان کی قیادت میں نئے ترقی کے سفر کا آغاز کرے گا، پورے ملک سے قافلے رواں دواں ہیں، نارووال سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج مینار پاکستان دیکھے گا مسلم لیگ ن کے شیروں کا تاریخی جلسہ، یہ جلسہ ایک اعلان ہو گا کہ اب پاکستان کو اس کی منزل پر پہنچا کر دم لیں گے، آج پوری پاکستانی قوم نواز شریف کو پکار رہی ہے، وہ دوبارہ ترقی کے سفر کو وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھینا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















