Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ضمانت کے بعد صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، رہائی کے فوری بعد پولیس صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صنم جاوید کو رہائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی۔ جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں