Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی پی یوم تعمیر اور تقدیر والی پارٹی ہے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی یوم تعمیر اور تقدیر والی پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی آمد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو 9 مئی اور 28 مئی کی تاریخوں میں الجھایا جا رہا ہے،9 مئی یوم تقصیر اور 28 مئی یوم تکبیر کی سیاست والے یاد رکھیں، استحکام پاکستان پارٹی “یوم تعمیر” اور “تقدیر” والی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کی سیاست تعمیر و ترقی خوشحالی ہے جو ایک جذبے کا نام ہے، انشا اللہ سب ٹھیک کر دے گا کا انٹری پاس حقائق پر پردہ ڈالنے کے لئے ہے، اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے سے ہی سب ٹھیک ہونے کا آغاز ہوگا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج “انشا اللہ سب ٹھیک کر دیگا” روڈ شو کے مقابلے میں آئی پی پی کا پاور شو ہے، آئی پی پی کے سیاسی لشکر میں بڑے بڑے نامور تیر انداز شامل ہو رہے، آئی پی پی کا یہ لشکر جرار انشاء اللہ لشکر تعمیر و ترقی ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں