Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف کی وطن واپسی کا  خیر مقدم کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔

 چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں