Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی وطن واپسی؛ جاتی امرا کی رونقیں بحال ہو گئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 4 سال بعد اپنی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں، آج صبح سے ہی جاتی امرا کے باہر صفائی کا عمل جاری ہے، جبکہ اڈہ پلاٹ سے آگے جاتی امرا تک سڑک کے اطراف نواز شریف اور پارٹی فلیکسز کی بھرمار ہے۔

اس کے علاوہ مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے لگی فیلکسز پر خیر مقدمی نعرے درج ہیں جبکہ پولیس اہلکار بھی جاتی امرا کے گیٹ پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں آرام کریں گے اور صرف قریبی رشتے داروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آج کوئی بھی سیاسی بیٹھک نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک طرف نواز شریف کی آمد کے لئے مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات مکمل کیے گئے تھے تو وہیں دوسری جانب جاتی امرا میں بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جاتی امرا والے گھر کو خوبصورت برقی قمقوں سے سجا دیا گیا تھا اور مختلف رنگوں کی لائیٹوں نے ہر طرف رنگ برنگی روشنی پھیلائی ہوئی تھی۔

گھر پہنچتے ہی نواز شریف پر گل پاشی کا بھی انتظام کیا گیا اور جاتی امرا کی سڑکوں پر خوش آمدیدی بورڈرز اور بینرز لگائے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ 22 یا 23 اکتوبر کو جاتی عمرہ والے گھر میں محفل میلاد بھی ہوگی، جس میں غربیوں کو کھانا بھی تقسیم کیا جائے گا جبکہ 23 اکتوبر کو دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا دن رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دی گئی ہے، اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونگے لیکن اس پر ابھی  لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت ہونا باقی ہے۔ کیونکہ نواز شریف کی لیگل ٹیم راہداری ضمانت کے لیے توسیع کی اپیل بھی دائر کر سکتی ہے۔

بعدازاں دوبئی سے وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لیگل ٹیم سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں مشاورت کے بعد مقدمات میں اپیلیں بحالی کی درخواستوں پر دستخط کیے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں