بحیرہ عرب میں “تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سمندری طوفان تیج تیزی سے یمن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان سلالہ کے جنوب مشرق میں 530 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، گوادر کے جنوب مغرب میں 1600 کلومیٹر اور کراچی کے جنوب مغرب میں 1830 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
ادارے نے کہا کہ طوفان کے گرد 150 تا 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، سمندری طوفان یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں میں 4 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے، پاکستان کے ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















