Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی گوجرانوالہ پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی گوجرانوالہ پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہر پہنچتے ہی گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی 25 دسمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔

محسن نقوی نے لاہور، سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کا بھی معائنہ کیا۔

دوسری جانب کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈمک میں کام کرنے والے چینی دوستوں کے لئے تحفتاً کلب قائم کیاجائے گا، وزراء، چیف سیکرٹری اور پوری ٹیم ون ونڈ و آپریشن سنٹر قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے، امید ہے کہ جنوری تک ون ونڈو آپریشن سنٹر فنکشنل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے مختلف محکموں کے این او سی فراہم کردئیے جائیں گے، ون ونڈو پائلٹ پراجیکٹ لاہور اور فیڈمک میں بیک وقت شروع کیا جائے گا، فیڈمک میں زیر تعمیر 10بیڈزکے ہسپتال کو چند ہفتوں میں مکمل کرلیاجائے گا، چنیوٹ کے فرنیچر کو کینیڈا اور دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کے لئے فیڈمک معاونت کرے، فیڈمک میں چنیوٹ کا فرنیچر تیار کرنے والی مزید ایک فیکٹری لگائی جائے، فیڈمک میں ایگرو بیسڈ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے، فیڈمک میں چینی دوستوں کی سہولت کے لئے بینک آف پنجاب کی برانچ قائم کی جائے گی، فیڈمک انڈسٹریل ویسٹ کی ری سائیکلنگ کا اہتمام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویونگ سیکٹر کے لئے بھی جگہ مختص کی جانی چاہیے، فیڈمک میں سمال ایکسپو سنٹر بھی بننا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ چینی حکام کا پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے پرشکریہ ادا کرتاہوں، ایس پی یو کا تیسرا بیچ چائنز زبان سیکھنے کے لئے آرہا ہے، چینی حکام یہاں پر رہائش پذیر ہیں اور کام بھی کررہے ہیں، تمام چینی دوستوں کا شکریہ اد ا کرتاہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں