Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتا میری توجہ صرف ملکی مسائل پر ہے، نوازشریف

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتا میری ساری توجہ صرف ملکی مسائل پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔

شہبازشریف، حمزہ شہباز اور فیملی ممبران کی طرف سے وطن واپسی پر نوازشریف کو مبارک باد دی گئی جبکہ ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ بھی موجود رہے۔

 شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نوازشریف کی وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں عوامی شرکت پر اظہار تشکر بھی کیا۔

سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ قوم نے والہانہ انداز سے نوازشریف کا استقبال کیا، قوم آپ کو اپنے مسائل اور ملکی ترقی کی آخری امید سمجھتے ہیں جس پر آپ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پورا اتریں گے۔

نوازشریف نے قومی ایشوز پر پارٹی رہنمائوں کی جدوجہد کی بھی تعریف کی۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن مل کر عوامی ریلیف کےلئے جدوجہد کرے گی، کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتا میری ساری توجہ صرف ملکی مسائل پر ہے۔

اس موقع پر نوازشریف نے عدالتی محاذ پر کیسز کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ سے بھی قانونی معاملات پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 4 سال بعد وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوبارہ تعمیر نو کریں گے، متحد ہو کر نیا پلان بنانا ہوگا، ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا، قومی وقار کو بلند کرنا ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی آگے بڑھنا ہوگا، ملک برباد ہوچکا، اب غلطی کی گنجائش نہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے دل کے اندر کبھی بھی انتقام کا کوئی جذبہ نہ لے کر آنا، میں اس قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں نے پہلے بھی خدمت کی ہے، اللہ مسلم لیگ ن کو اور بھی توفیق دے کہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں