Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قانونی ٹیم کا نواز شریف کو 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

قانونی ٹیم نے نواز شریف کو منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی مشاورت پر قائد نواز شریف کا کل سوموار 23 اکتوبر کی بجائے منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کل مری کے لئے روانہ ہونگے اور نواز شریف کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار بھی مری روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مری میں بھی کل مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہے، مری میں مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نواز شریف کے کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات بارے مزید مشاورت جاری رکھے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کرینگے، نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس پھر سے مری جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے، نواز شریف کے مری جانے کے حوالے سے روٹ اور وقت کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 4 سال بعد وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوبارہ تعمیر نو کریں گے، متحد ہو کر نیا پلان بنانا ہوگا، ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا، قومی وقار کو بلند کرنا ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی آگے بڑھنا ہوگا، ملک برباد ہوچکا، اب غلطی کی گنجائش نہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے دل کے اندر کبھی بھی انتقام کا کوئی جذبہ نہ لے کر آنا، میں اس قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں نے پہلے بھی خدمت کی ہے، اللہ مسلم لیگ ن کو اور بھی توفیق دے کہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں