Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل طارق رشید خان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو چھت کی فراہمی کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سرکاری رہائشی منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے گا۔

 رشید خان نے کہا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سیکٹر جی ۔14کے متاثرین کو متفقہ طے شدہ ریٹس کے مطابق ادائیگیاں کرے گی۔

 ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اتھارٹی اپنی رٹ کے قیام کے دوران کسی سے بھی زیادتی نہیں ہونے دے گی اور متاثرین کو قواعد و ضوابط کے مطابق طے شدہ معاوضے کی رقوم ادا کی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں