Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور  شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ آج کی تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔

عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے ہیں جبکہ سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آج سماعت کے موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں