Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 22 مریضوں کا اضافہ ہوا ہو جس میں 14 کا تعلق کراچی جبکہ 8 کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

کراچی مشرقی میں 8، وسطی میں 2، جنوبی 2 اور غربی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 رواں ماہ صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے،227 مریض کراچی ، 129 حیدرآباد ڈویژن میں رپورٹ ہوئے۔

میر پور خاص میں 10، لاڑکانہ 6، شہید بینظیر آباد میں 1 مریض سامنے آیا جبکہ سکھر ڈویژن میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

رواں سال کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 764 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ 1 ہزار 346 کیسز سامنے آئے۔

 حیدرآباد ڈویژن میں 296، میر پور خاص 56، لاڑکانہ 31، سکھر 25، شہید بینظیر آباد میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ ڈینگی سے رواں سال کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں