Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ڈویژنل رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی ڈسپلن کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کی گئی جن میں نوریز شکور، رانا نذیر،چوہدری ظہیر، طالب نکئی اور رانا اسلم شامل ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں کوئی ابہام نہیں، پارٹی رہنما فوری انتخابی مہم شروع کریں، پی ٹی آئی نے ستیاناس، پی ڈی ایم نے سوا ستیاناس کیا، عوام دونوں سے بیزار ہیں، کوئی کنفیوژن نہیں، اپنی پارٹی کامضبوط اور واضح پارٹی بیانیہ دے رہے ہیں، عام آدمی پی ٹی آئی و پی ڈی ایم سے تنگ، استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے،16 ماہ میں حکومت کی” کارکردگی” عام آدمی مسلم لیگ ن کیخلاف بیانیہ قبول کرے گا، پارٹی رہنما باہر نکلیں، عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔

عبدالعلیم خان نے پنجاب میں ڈویژنل سطح پر رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

اجلاس میں پارٹی ڈسپلن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بھی رہنماؤں کا تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اجلاس میں شرکت و میڈیا امور پر گفتگو کی۔

کرنل ہاشم ڈوگر،نوریز شکور، رانا نذیر احمد اوراجمل چیمہ، نے بھی اجلاس میں اظہار خیال کیا۔

سردار طالب نکئی، رانا محمد اسلم، ڈاکٹر مراد راس، مامون جعفر تارڑ،چوہدری ظہیر الدین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

چوہدری اخلاق،پیر سعید الحسن شاہ،امیر حیدر سنگھا،میاں خالد محمود بھی پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں