آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں آئی ٹی کی برآمدی آمدنی رکھنےکی حد 35 سے بڑھاکر 50 فیصد کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکس آئی ٹی برآمدکنندگان کو آن لائن ادائیگیوں کیلئے ڈیبٹ کارڈز جاری کریں، فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کے ساتھ ڈجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے، پاکستانی روپے میں بنیادی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی فری لانسرز کیلئے ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کھول دیے جائیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فری لانسرز ان اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا 5 ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں، فری لانسرز اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















