شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ سے پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولیس گیلے نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور بارے گفتگو ہوئی۔
نگران وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سکھر- حیدرآباد موٹروے(M-6 )فرانسیسی سرمایہ کاری کے لئے بہترین موقع ہے۔
شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پاکستان ریلوے افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیے کوہاٹ سے خرلاچی تک روٹ بنانے کے لیے کوشاں ہے جس سے فرانس بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
نگران وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے اور ملک کا مستقبل روشن ہے۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی اپنے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہے اور وہاں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
ملاقات میں فرانسیسی سفیر نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کی طویل تاریخ ہے، فرانسیسی سرمایہ کار پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
فرانسیسی سفیر نے مزید کہا کہ فرانسیسی ریل ٹرانسپورٹ کمپنی السٹوم پاکستان میں کام کر رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کی طرف ایک قدم ہے، ہم اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کی ترغیب دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















