Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے جائزہ مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے جائزہ مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت مذاکرات سے متعلق وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے 19 وزارتوں اور ڈویژنز کو خطوط ارسال کیے۔

وزرات خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے جائزہ مذاکرات جلد شروع ہونگے، تاہم تمام متعلقہ وزارتیں گزشتہ جائزے میں کرائی گئی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ تیار کریں۔

ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو تمام وزارتوں کی عملدرآمد رپورٹ آمدہ جائزہ میں پیش کی جائے گی۔

وزرات خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت توانائی گردشی قرضوں میں کمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ دے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزہ مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتہ میں ہونگے، آئی ایم ایف جائزہ مشن اکتوبر کے آخری ہفتے میں نگرانوں سے بات چیت کریگا۔

جائزہ مذاکرات میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بڑھانے کے اقدامات پر بات ہوگی اور وزارت توانائی سے گردشی قرضہ ختم کرنے کے منصوبہ زیر غور آئے گا جبکہ اسٹیٹ بنک سے مارکیٹ کی بنیاد پر ڈالر جی شرح تبادلہ اور دیگر اقدامات پر بات ہوگی۔

اس کے علاوہ نیپرا اور اوگرا سے بجلی اور گیس کے نرخوں پر بات ہوگی، نیپرا اور اوگرا کے جاری فیصلوں پر حکومتی نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے جیسے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

آئی ایم ایف مشن کے وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات سات دن جاری رہیں گے جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان اور بانڈز کے اجرا پر بھی آئی ایم ایف مشن جائزہ لے گا اور آئی ایم ایف مشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں