Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

سندھ حکومت نے کٹوتی کی گئی تنخواہیں سرکاری ملازمین کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملازمین کو سندھ فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 24 اگست 2022 کو کاٹی گئی ایک دن کی تنخواہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کٹوتی کی گئی رقم اکتوبر کی ماہانہ تنخواہوں میں واپس کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ سندھ نے اکاونٹنٹ جنرل اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے سرکاری ملازمین کی ریلیف فنڈ میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں