Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا کہ عام صارفین کو چینی 155 روپے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کیلئے چینی 109 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام صارفین کیلئے پہلے چینی 147 روپے فی کلو دستیاب تھی اور بی آئی ایس پی صارفین کیلئے 101 روپے فی کلو دستیاب تھی۔

چینی اور آٹے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک کمی کر دی ہے، جس کے بعد 170 روپے میں بکنے والا آٹا 160 روپے فی کلو کا ہو گیا۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں آٹا 135 سے کم ہو کر 130 پر آگیا ہے، گندم کی قیمت میں کمی کی  وجہ سے آٹے کی قیمت میں کمی آئی ہے، فلور ملز مالکان بھی آٹا سستا کر کے عوام کو ریلیف دیں۔

دوسری جانب چینی 7 روپے کلو سستی ہوگئی، ہول سیل میں چینی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 145 روپے سے کم ہو کر 138 روپے فی کلو تک آچُکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں