Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد خاقان عباسی نے خاموشی توڑ دی؛ سرپرائز اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا اور انصاف کہاں گیا؟ یہ کسی کو نظر نہیں آتا، یہ بدنصیبی ہے، جو یہاں ناانصافی ہوتی ہے اس کی نظیر عدالتی تاریخ میں نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، آج یہ پانچواں سال ہے کیس چل رہا ہے، بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں، 5 سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے، عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں تاکہ عوام بھی دیکھیں کہ عدالتوں میں ہوتا کیا ہے۔

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہو گیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے، نیب کا ادارہ صرف سیاست کی جوڑ توڑ کے لیے رکھا گیا ہے، میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں