نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے غوری ویپن سسٹم کے کامیاب ٹریننگ لانچ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج غوری وپین سسٹم کے کامیاب ٹریننگ لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامیاب تجربہ کمانڈ فورسز کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے میں سائنسدانوں اور انجینئروں نے ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے، غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ قومی دفاع کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















