نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روزہ اجلاس میں اہم شعبوں میں پالیسی سطح کے مختلف اقدامات اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ وزارتوں نے کمیٹی کو مختلف پہلوؤں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے نئے منصوبوں کے ساتھ جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
کمیٹی نے کونسل کے زیر نگرانی وزارتوں اور محکموں کے باہمی تعاون کو سراہا اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں کمیٹی کی مختلف پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مشاورت کی گئی، زراعت/لائیو سٹاک، آئی ٹی، ٹیلی کام،کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















