نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے افغان صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی جس میں افغان صحافیوں کے مسائل، ویزا معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرے تاکہ ریاست انہیں شکست دے سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام غیر ملکی قانونی طریقوں سے ہمارے ملک میں داخل ہوں۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں افغان صحافیوں کے وفد نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















