نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ صحت عامہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم پولیو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ہم پولیو کے انسداد کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہیں۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تمام پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی فریضہ کی ادائیگی کے دوران جن پولیو ورکرز اور سیکورٹی پر مامور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہی مخلصانہ کوششوں کے باعث بلوچستان گزشتہ دو سال سے پولیو فری صوبہ بنا ہے ، پولیو ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو ہر طرح کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود قومی فریضہ کی ادائیگی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ صحت عامہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















