Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سکھر کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ کی زیر صدارت سکھر کے ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب کے نقصانات و بحالی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری كرده بیان کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سکھر کا دورہ کرنے کا مقصد صوبے کے تیسرے بڑے شہر کا معائنہ کرنا تھا،سڑکوں کے اطراف سے مٹی اٹھوائی جائے،سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کا کوئی بندوبست نہیں، ڈویژنل انتظامیہ کو تین ہفتے کی مہلت دیتا ہوں اگر پھر بھی شہر صاف نہیں ہوا تو کارروائی ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ شہر کے پارکس کو ٹھیک کرائیں ۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر سکھر سمیع صدیقی اور انکی ٹیم نے سیلاب سے متعلقہ بحالی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

 اجلاس کمشنر ہاؤس سکھر میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا برگیڈیئر حارث نواز، عمر سومرو، اشعر لعل، پرنسیپل سیکریٹری حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن شیریں ناریجو، سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور، سیکریٹری ورکس نواز سوہو اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں