Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ 3 اہم خواتین رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین اہم خواتین رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنے والی خواتین رہنماؤں میں عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات کے دوران عون چوہدری بھی شریک تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فرخ حبیب نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 ماہ سے ہم سب لوگ اپنے گھروں میں نہیں تھے، 9 مئی کو افسوسناک واقعہ پیش آیا اس کے بعد ہم سب گھروں سے دورتھے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں