پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان سے چوہدری محمد عظیم نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس موقع پر چوہدری محمد عظیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا حامی نہیں، ان کی اداروں کے خلاف گفتگو کی مذمت کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ چوہدری عظیم نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔
واضح رہے کہ چوہدری عظیم نے 2018 میں این اے 58 گوجر خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















