Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثقافت کو محفوظ کرنے کیلئے ”کھیڈاں پنجاب دیاں“ ایک عمدہ کاوش ہے، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کو محفوظ کرنے کیلئے ”کھیڈاں پنجاب دیاں“ محکمہ اطلاعات وثقافت کی عمدہ کاوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کی روایتی اور مقبول کھیلوں پر مشتمل منفرد کتاب کی اشاعت کی گئی جس کے دوران وزیر اطلاعات عامر میر اور سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ”کھیڈاں پنجاب دیاں“ کافی ٹیبل بک پیش کی۔

محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت کو محفوظ کرنے کے لئے ”کھیڈاں پنجاب دیاں“ محکمہ اطلاعات وثقافت کی عمدہ کاوش ہے، پنجاب کے کئی صدیوں پرانے کھیلوں کو تصویری اور تحریری طور پر محفوظ کرنا یاد رکھا جائے گا، روایتی کھیل اور ثقافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا روایتی ورثے کے تحفظ کے لئے ضروری امر ہے۔

صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر ہے اور ہم روایتی کھیلوں کو بھول نہیں سکتے، پلاک نے ”کھیڈاں پنجاب دیاں“ چھاپ کر ورثے کو محفوظ رکھنے کی کامیاب کاوش کی۔

علی نواز ملک نے کہا کہ پنجاب کی کھیلوں کی تصویری جھلکیاں پیش کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے، کھیڈاں پنجاب دیاں ثقافت سے محبت کرنے والوں کے لئے خاصے کی چیز ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے پنجابی زبان میں ”کھیڈاں پنجاب دیاں“ شائع کی، کھیڈاں پنجاب دیاں میں معدوم ہوتے ہوئے 46 کھیلوں کو باتصاویر پیش کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں