پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
بلاول بھٹو نے پنجاب اور کے پی کے دوروں کا فیصلہ کر لیا، دونوں صوبوں میں پارٹی کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔
بلاول بھٹو 15 نومبر کو خیبرپختونخوا کا پانچ روزہ دورہ کریں گے؛ وہ پشاور، مردان، ایبٹ آباد، جنوبی وزیرستان اور کوہاٹ میں پارٹی کنونشن میں شرکت کریں۔
پشاور میں بلاول بھٹو پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے 21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ حتمی فہرستوں کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















