نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں سے اسموگ میں کمی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، کام تیزی سے جاری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دن رات محنت کر کے بائیو گیس پلانٹ کا کام شروع کیا، پلانٹ کے لیے دو بوائلر بنائیں ہیں مگر ریکوائرمنٹ 6 کی ہے، یہ پاکستان کا پہلا بائیوگیس پلانٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیو گیس پلانٹ پر 35 کروڑ روپے کی لاگت آتی ہے، اسپتالوں کی بہتری کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















