Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلحہ کا لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

اسلحہ کا لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے اسلحہ رولز لائسنس 2023 کی منظوری دیدی ہے اب اسلحہ لائسنس بنوانے والے شہری آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے رولز لاگو ہونے کے بعد منظور شدہ لائسنس بھی منسوخ تصور ہوں گے، جن شہریوں کے لائسنس منظور ہوچکے ہیں وہ پراسس مکمل کروا لیں۔

ترجمان کے مطابق نئے رولز پر محکمہ داخلہ تمام منظور شدہ درخواستوں کو از سرنو پراسس کریگا۔

خیال رہے کہ اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پر آرمز رولز 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی تھی۔

اس حوالے سے نگران پنجاب حکومت نے صوبے بھر کیلئے فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے کرتے ہوئے لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں