Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،وزیر داخلہ

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں آئندہ انتخابات اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے سپیکر قومی اسمبلی کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں