Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ شادی کے گھر میں چوری کی بڑی واردات

کراچی میں سچل گلستان سوسائٹی میں شادی کے گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل گلستان سوسائٹی میں شادی کے گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا ، نقدی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی ہے۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلے سے ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت سونے کے زیورات اور پاکستانی 8 لاکھ روپے چوری کیے گئے ہیں، چوری کی گئی رقم اور زیورات کی کل مالیت 1 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے بیان کےمطابق 25 ہزار ڈالر، 2 ہزار کینیڈین ڈالر، 1 ہزاریورو، 12 عدد سونے کی چوڑیاں،9 عدد سیٹ، 4ہیرےکی انگوٹھیاں چوری کی گئی ہیں۔

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد 2 ڈرائیورز کو حراست میں لیا ہے، زیرحراست ڈرائیورز سے تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنے والے مبینہ ملزموں کی کار کا نمبر بھی حاصل کیا ہے، مبینہ چوری کی وردات میں استعمال ہونے والی کار بھی اصل مالک کے ڈرائیور نے کرائے پر دی تھی، جن افراد نے کار کرائے پر لی تھی ان کا شناختی کارڈ حاصل کیا ہے،جس پر کوئٹہ کا پتہ درج ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں