نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ حالیہ موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر نگراں وزیر توانائی محمد علی نے بول ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی مجبوری ہے، کسی بھی حکومت کا دل نہیں کرتا کہ قیمتیں بڑھائی جائیں، گیس شعبے میں بے تحاشہ نقصان ہےاگر قیمتیں نہ بڑھائی جاتی تو مزید نقصان ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا، ملک میں گیس کی کمی ہے جس سے گیس فراہمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، سب نے مل جل کر ہی ملک کو اس مشکل وقت سے نکالنا ہے۔
نگراں وزیر توانائی محمد علی نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ ملک سے جس حد گیس نکل سکتی ہےوہ نکالی جائے، کسی اور ملک سے گیس کی پائپ لائن ملک میں لانے کی کوشش کریں گے، کام کر رہے ہیں کام کے مثبت نتائج آئیں گے، جو کام اور کوشش کر رہے ہیں اس سے مستقبل میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم نومبر 2023 سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















