Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہےکہ الیکشن صفاف اور شفاف ہوں، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہےکہ الیکشن صفاف اور شفاف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارلیمانی نظام میں اس بات کا امکان رہتا ہےکہ حکومت مدت پوری نہ کرپائے، آئین کہتا ہے اگلا صدر منتخب ہونے تک موجودہ صدر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلات کے ساتھ جمہوریت کے نظام پر قائم ہے، پنجاب اورکے پی میں انتخابات کیلئےخط کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، پنجاب اور کے پی میں انتخابات کیلئے الیکشن کمشنر کو بلایا لیکن وہ نہ آئے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا کہ  مردم شماری کے معاملات پر مسائل آرہے تھے، پھر میں نے وزیر قانون کو بلایا تو انہوں نے لکھ بھیجا کہ آپ کا یہ حق نہیں ہے، پرنسپل سیکرٹری کو ہٹا کر لکھ دیا تھا کہ میں اپنے مؤقف پرقائم ہوں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ 6نومبر یا اس سے پہلے الیکشن کرائےجائیں تو وزارت قانون نے مجھےکہا کہ الیکشن کی تاریخ دینےکا میراحق نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ ایک نئے بیانیےکی تلاش میں ہے جبکہ عوام نے ن لیگ کو بیانیہ تھما دیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے جبکہ ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہےکہ الیکشن صفاف اور شفاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حج پر گیا ہوا تھا توالیکشن ایکٹ کی ترمیم جاری ہوگئی، حج پر نہ گیا ہوتا تو الیکشن ایکٹ2017میں ترمیم پردستخط نہ کرتا، الیکشن ایکٹ2017کی شق57ون میں ترمیم آئین کے خلاف ہے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ میں نے ذاتی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مالیاتی امور میں ایماندار پایا، چیئرمین پی ٹی آئی ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا تھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس پی ایم ہاؤس سےآیا تھا بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ وہ ریفرنس بھیجنا نہیں چاہتے تھے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں مجھے وزیراعظم آفس سے آیا تھا، ہمیشہ سے تور پھوڑ کےخلاف ہوں اور میں نے ہمیشہ کہا ہے ایسا کام نہیں ہونا چاہیے جس میں توڑ پھوڑ ہو۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، لوگوں کو عدالتوں پر بھروسہ ہے، چیف جسٹس سے قوم کو امید ہے وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں