Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کے گِرد گھیرا مزید تنگ؛ اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے گِرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم و  چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے برطرفی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی۔

اس سے قبل سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ نے آئی ایچ سی سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فرد جرم کے خلاف درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا تھا کہ انہیں شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں