Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے تقرر پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا۔

 کیونکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو بعد از ریٹائرمنٹ ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا اور موجودہ نگران حکومت میں بھی وہ خدمات جاری رکھے ہوئے تھے۔

  تاہم اب نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ کے استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

  یاد رہے کہ ڈاکٹر سید توقیر شاہ نوید بلوچ کی جگہ چار سال کے لیے جلد پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ورلڈ بینک چلے جائیں گے۔

 تاہم ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ بینک تعیناتی کے حوالے سے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے، ہائیکورٹ نے اس حوالے سے فریقین کو گزشتہ سماعت پر نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں