نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر صوبے میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سینار اسپتال ، شیخ زید اسپتال ، اکرم اسپتال اور ساجد اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بوتھ قائم کردئیے
علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے رہائشی افراد کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے شہری ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8500 پر سینڈ کرکے با آسانی رجسٹر ہوسکتے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















