Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی وزیر خارجہ کا نگران وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعاون، پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں جانب سے غزہ کی صورتحال، علاقائی سلامتی، انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دونوں ممالک کے مابین تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات  پر روشنی ڈالی۔

جلیل عباس جیلانی نے دوطرفہ تعلقات کے لیے طویل مدتی مشترکہ وژن کی تیاری کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے برطانیہ کی اہل افغان شہریوں کی نقل مکانی میں سہولت پر پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

  ٹیلیفونک رابطے کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی میں تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں