Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے نکالا جائےگا، جان اچکزئی

نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے نکالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطاق نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کسی کو کوئی ایسا ریلیف نہیں دیا جائے گا جس سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں یہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ پوری قوت سے اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئٹہ، چمن پشین میں ہولڈنگ سینٹر بنایا ہے، سندھ اور پنجاب سے تارکین وطن کو لایا جائے گا جہاں ان کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کے قومی مفاد کا خیال رکھیں نادرا نے اب تک 70 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں۔

نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے نکالا جائےگا،غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ حتمی ہے ان کو ہرصورت میں جانا ہوگا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں