وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل ہو گیا۔
اس دوران کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کی ریٹینگ والز، ڈیک سلیب پر کام جاری، انڈر پاس کی چھت مکمل کر لی گئی ہے، انڈرپاس کے اطراف کی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے، الیکٹرک پولز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے، انڈرپاس کو آئندہ چند ہفتے میں مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں، انڈرپاس کے بیڈ اور دیواروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔
صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔
دوسری جانب کچھ دن قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چٹیانہ تھانے کے بعد رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے جہاں انہوں نے ایمرجنسی،میڈیکل، بچہ وارڈ اوردیگرشعبوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی،مفت ادویات اورمفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے میں پوچھا جس پر مریضوں نے ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔
مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادویات بھی مل رہی ہیں اورٹیسٹ بھی ہسپتال میں ہورہے ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی کیلئے لاہور سمیت دوردراز کے شہروں کے ہسپتالوں کے دورے کررہا ہوں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کی بہتری مشن ہے اورپوری ٹیم ملکر دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ عام آدمی کے دکھ کم کرنے سے دلی سکون ملتا ہے، جتنا بھی وقت ہے دکھی انسانیت کی خدمت میں صرف کررہے ہیں۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















