نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو لاہور کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
اس موقع پر نگران وزیر اعظم سے گورنر پنجاب اور نگران وزیر اعلیٰ بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم اپنے لاہور کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔
پیر کو ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















