پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے نجی ٹی وی چینل کے خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بات نہیں ہوتی لیکن ان سب نے اپنی سیاست ختم کرلی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات سب لوگ سمجھ لیں ہم کسی سے انتخابی الحاق کا ارادہ نہیں رکھتے، پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہے تو پھر ہمیں کسی سے الحاق کی کیا ضرورت ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں، ان سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور ہم انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کو شکست دے کر اسکی جگہ پر لائیں گے۔
سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ مولانا کی طرف جانے کے فیصلے کو پارٹی قیادت کی تائید حاصل تھی، دوسری جماعتوں سے ملاقات سے متعلق ہم نے سفارشات چیئرمین کو دے دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں سے ملاقات میں ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا شفاف و آزادانہ انتخابات ہوگا اور ملاقاتیں پارٹی چیئرمین اور کور کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہیں، بہت سختیاں ہوگئیں اب مس انڈراسٹینڈنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی قیادت کی تائید سے مولانافضل الرحمان سے ملنے گئے تھے نماز کا وقت ہوا تو کھڑی جماعت میں شریک ہوگئے، نماز کی ویڈیو بنا کر جاری کرنا غیراخلاقی تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















