Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیماڑی ٹاؤن کے طارق برکی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی گہما گہمی کا آغاز ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی میں لوگ جوک در جوک شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امان شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے، ہمیں وہ لوگ چاہئیں جو اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ ہوں۔

قادر پٹیل نے کہا کہ لیڈرز کے معاملے میں پیپلز پارٹی خود کفیل ہے، امان شاہ سلطان آباد کے یوسی چیئرمین افسر خٹک کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی سے یہ لوگ 9 مئی سے پہلے الگ ہوئے تھے، امتیاز شاہ ایم کیو ایم میں تھے۔

 دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما لیاقت آسکانی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر ملک کی خدمت کرنی ہے، مختلف جماعتوں سے شمولیتوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا، ضلع کیماڑی سے بہت سارے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے سلطان آباد سے یوسی چیئرمین افسر خان نے کہا کہ 23 سال سے سیاست میں ہوں، کافی عرصہ پہلے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا تھا، پیپلز پارٹی کے لوگ ہر وقت عوام کے ساتھ رہتے ہیں، آج پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

محمد ابرار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں وائس چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لیا، ہم اپنے علاقے کے عوام کی مشاورت کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔

اس موقع پر طارق برکی کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں، وائس چیئرمین سلطان آباد رہ چکا ہوں، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

امتیاز اکبر نے کہا کہ لیاقت آسکانی کا پی ایس 112 پر مقابلہ کیا، لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ایس پی پھر ایم کیو ایم میں چلی گئی، ہم ایم کیو ایم میں تین ماہ تک رہے، لسانی سیاست چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں 200 ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں