Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے انتہائی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے نارمل پولنگ اسٹیشن،حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور 91 ہزار 8 سو نو پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، نارمل پولنگ اسٹیشن کی تعداد  41890 ہے، حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 32508 ہوگی، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 17411 ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں15829حساس جبکہ 6599 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، سندھ میں 8030 حساس جبکہ 4430 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہوں گے، بلوچستان میں 2068 حساس جبکہ 2038 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، کے پی کے میں 6582  حساس جبکہ 4344 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے، ادارہ 28 جنوری 2024ء کو ملک میں الیکشن کرانے کا خواہاں ہے، اسی تاریخ کو مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے 28 جنوری کو پول ڈے مقرر کرنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 28 جنوری کو چھٹی اور زیادہ ٹرن آؤٹ کی توقع پر یہ تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوگا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں