Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہبازشریف سے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات کی۔

سینیٹ سیکريٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک باد بھی دی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں