الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے انتظامی و پولیس افسران کے تبادلے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کا جلد از جلد تبادلہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود تاحال آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل نہیں کیا گیا، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے رپورٹ بھی تاحال الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















